ليبيا میں اسٹوڈنٹس كے سترھویں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ليبيا میں اسٹوڈنٹس كے سترھویں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:26 - April 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1646779
بين الاقوامی گروپ: ليبيا میں يونيورسٹيوں كے طلباء كے درميان قرائت اور حفظ قرآن كے موضوع پر سترھویں قرآنی مقابلے جنوبی ليبيا كے شھر '' سبھا '' كی يونيورسٹی میں منعقد ہوئے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے مراكش كے روزنامہ '' التجديد'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں ليبيا كی يونيورسٹيوں كے طلباء اور طلبات نے شركت كی۔ ان مقابلوں كا انتظام كرنے والی كمیٹی نے خبر دی ہےكہ ۶۷۱ اسٹوڈنٹس نے سياسی،اجتماعی، اقتصادی،ادبی ، اور فنی موضوعات پر مقالے لكھ كر ان مقابلوں كی رونق كو دوبالا كر ديا ہے۔ مراكش كے روزنامہ '' التجديد '' كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے ۲۴ اپريل ۲۰۰۸ء كو شروع ہوكرگزشتہ روز اپنے اختتام كو پہنچے ۔
۲۴۳۹۲۷

نظرات بینندگان
captcha