كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش كی اختتامی تقريب میں حداد عادل كی شركت

IQNA

كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش كی اختتامی تقريب میں حداد عادل كی شركت

12:00 - May 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1650899
ادبی گروپ: كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش ۱۱ مئی ۲۰۰۸ء كو ختم ہو جائے گی اس كی اختتامی تقريب میں ايرانی پارليمنٹ كے سپيكر جناب غلام علی حداد عادل شركت كریں گے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق اس اختتامی تقريب میں ايرانی پارليمنٹ كے سپيكر غلام علی حداد عادل، وزير ثقافت و ارشاد اسلامی '' محمد حسين صفار ہرندی '' كتابوں كی نمائش كے انچارج '' محسن پرويز '' اور علمی و ثقافتی شخصيات شركت كریں گی ۔ یہ تقريب مصلی امام خمينی میں دن كے ۲ بجے منعقد ہو گی۔ اور تقريب میں گزشتہ سال كے ممتاز پبلشرز اور كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش كے ممتاز پبلشرز كی قدردانی كی جائے گی۔
249311

نظرات بینندگان
captcha