امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين پرامريكی صدر بش كی معذرت

IQNA

امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين پرامريكی صدر بش كی معذرت

13:18 - May 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1654060
بين الاقوامی گروپ: امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين پر امريكی صدر '' جارج ڈبليو بش '' نےعراق كے وزيراعظم '' نوری المالكی '' سے معذرت كی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے فرانس كی خبررساں ايجنسی '' afp'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكی صدر نے امريكی فوجيوں كی طرف قرآن مجيد كی توھين پر عراق كے وزير اعظم نوری المالكی سے معذرت كی ہے۔ امريكی فوج نے گزشتہ سوموار كو اعلان كيا تھا كہ قرآن مجيد كی توھين كرنے والے فوجی كو تحقيقات كے لیے امريكہ واپس بھيج ديا گيا ہے۔ امريكی ملٹری كی طرف سے اب تك قرآن مجيد كی توھين كرنے والے فوجی كا نام فاش نہیں كيا گياہے۔ امريكی فوج كے ترجمان نے اعلان كيا ہے كہ اس واقع كی تحقيقات سے معلوم ہوا ہے كہ یہ واقعہ امريكی فوجی كی غلط فہمی كا نتيجہ ہے۔
253204

نظرات بینندگان
captcha