ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے فرانس كی خبررساں ايجنسی '' afp'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكی صدر نے امريكی فوجيوں كی طرف قرآن مجيد كی توھين پر عراق كے وزير اعظم نوری المالكی سے معذرت كی ہے۔ امريكی فوج نے گزشتہ سوموار كو اعلان كيا تھا كہ قرآن مجيد كی توھين كرنے والے فوجی كو تحقيقات كے لیے امريكہ واپس بھيج ديا گيا ہے۔ امريكی ملٹری كی طرف سے اب تك قرآن مجيد كی توھين كرنے والے فوجی كا نام فاش نہیں كيا گياہے۔ امريكی فوج كے ترجمان نے اعلان كيا ہے كہ اس واقع كی تحقيقات سے معلوم ہوا ہے كہ یہ واقعہ امريكی فوجی كی غلط فہمی كا نتيجہ ہے۔
253204