ايران كے شہر ميناب میں '' آل ياسين '' قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

ايران كے شہر ميناب میں '' آل ياسين '' قرآن سنٹر كا افتتاح

14:57 - June 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1664891
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے شہر ميناب میں قرآنی ثقافتی سنٹر '' آل ياسين'' كا افتتاح ہوا۔ اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں ميناب كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے سرپرست اور كچھ قرآنی محققين نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ '' ہرمزگان'' ڈويژن میں ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی میں ثقافتی امور كے انچارج '' انو شيروان پيشدار'' نے '' آل ياسين'' قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ خواتين كوچاہیے كہ وہ حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی سيرت اور حيات طيبہ كو اپنے لیے نمونہ عمل قرار دیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ '' آل ياسين'' قرآن سنٹر كی تاسيس كا مقصد اسلامی ثقافت كی ترويج اور نوجوانوں كو اغيار كی ثقافت سے بچانا ہے۔ '' آل ياسين'' قرآنی سنٹر كے مدير حجت الاسلام والمسلمين '' محمد شريف زاہدی'' نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس سنٹر میں مفاہيم قرآن، حفظ ، احكام، اور اخلاق اسلامی كی كلاسیں ہوں گی۔
264813

نظرات بینندگان
captcha