بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ "عكاظ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مراكش كے محقق، دانشوراور فقہ اسلامی كے استاد " احمد الريسونی " نے ۱۴ جولائی ۲۰۰۸ء كو ايك اخباری انٹرويو میں كہا كہ مغربی دنيا كے بہت سارے دانشوراوراسكالرز، اسلامی تعليمات كی توہين كی مذمت كرتے ہیں اورمسلمانوں كے ساتھ دوستانہ تعلقات كے خواہش مند ہیں۔ انھوں نے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ موجودہ زمانے میں دنيا نےبہت زيادہ ترقی كی ہے اوراس ترقی كے دور میں انسانوں كو ايك دوسرے سے دشمنی نہیں كرنی چاہیے۔ مراكشی محقق نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ مسلم اور مغربی دانشوروں كو چاہیے ماحوليات ، اقتصاديات ، علمی اور طبی تجربات جيسے مشتركہ مسائل میں ايك دوسرے سے تعاون كریں۔
271638