حوزہ علمیہ امت مسلمہ كی پناہ گاہ ہے ۔ امام جمعہ نجف اشرف

IQNA

حوزہ علمیہ امت مسلمہ كی پناہ گاہ ہے ۔ امام جمعہ نجف اشرف

16:26 - July 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1672029
بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف كے امام جمعہ سيد " صدر الدين قبانچی" نے دينی مراجع كے مقام كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ حوزہ علمیہ ،امت مسلمہ كے لیے پناہ گاہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے براثا سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نجف اشرف كے امام جمعہ " صدرالدين قبانچی" نے گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ دينی مراجع كو چاہیے كہ وہ سياسی سرگرميوں كی نظارت كریں اور امت مسلمہ كو درپيش خطرات میں مسلمانوں كی رہنمائی كریں۔ نجف اشرف كے امام جمعہ نے عراق كے دينی مراجع كے بيان كا حوالہ ديتے ہوئے ﴿كہ جس میں انھوں نے كہا تھا كہ حوزہ علمیہ كو سياسی معاملات میں مداخلت نہیں كرنی چاہیے ﴾ كہا كہ ايسےاقدامات سے دينی مراجع معاشرے سے جدا ہو جائیں گے اوربہت سی مشكلات كا سامنا كرنا پڑے گا۔
272717
نظرات بینندگان
captcha