مراكش كی مسجد " ملك عبدالعزيز" میں پہلی مرتبہ نمازجمعہ ادا كی گئی

IQNA

مراكش كی مسجد " ملك عبدالعزيز" میں پہلی مرتبہ نمازجمعہ ادا كی گئی

11:41 - July 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1672187
بين الاقوامی گروپ: ۲۵جولائی ۲۰۰۸ء كو مراكش كی مسجد " ملك عبداللہ بن عبدالعزيز آل سعود " میں پہلی بار نماز جمعہ ادا كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مسجد كے تعميراتی امور كے سربراہ " عبدالحق الرباع" نے خبر دی ہے كہ مسجد " حسن ثانی" كے بعد یہ مسجد، مراكش كی دوسری بڑی مسجد ہے اور یہ مسجد، سعودی عرب كے بادشاہ كے تعاون سے تعمير ہوئی ہے۔ " الرباع" نے مزيد كہا كہ اس مسجد كی تعمير میں پچاس ملين درہم لاگت آئی ہے اور ۱۰ مہينوں میں یہ مسجد مكمل ہوئی ہے۔ ياد رہے كہ كچھ عرصہ پہلے سعودی عرب كے بادشاہ ملك عبداللہ بن عبدالعزيز كی موجودگی میں اس مسجد كا افتتاح ہوا تھا۔
274744

نظرات بینندگان
captcha