بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق ۲۰۰۶،۲۰۰۷ء میں بالترتيب ۴۲اور ۵۲ ملكوں كے نمائندوں نے ان مقابلوں میں شركت كی تھی۔ ان مقابلوں میں چند يورپی ممالك سے بھی نمائندے شركت كر رہے ہیں۔ بہت سے ممالك كا خيال ہےكہ ايران میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں عدالت كا بہت خيال كيا جاتا ہے۔ اور ان مقابلوں میں منصف، بہت سوچ بچار كے بعد فيصلہ كرتے ہیں۔ مخفی نہ رہے كہ ان مقابلوں میں ايك منصف ايرانی اورايك غير ايرانی ہے۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر " علی لاريجانی" نے خطاب كيا۔
276269