الجزائر میں موسم گرما میں بچوں كے لیے قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

الجزائر میں موسم گرما میں بچوں كے لیے قرآنی كلاسوں كا انعقاد

12:08 - August 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1673586
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كے شہر " سيدی بلعباس" میں موسم گرما كی تعطيلات میں بچوں كے لیے قرآنی كلاسیں منعقد ہو رہی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے " Latribune " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر سيدی بلعباس كی قرآنی كلاسیں الجزائر میں بہت مشہور ہیں اور بچے ان قرآنی اور اسلامی كلاسوں میں شركت كے بہت زيادہ مشتاق رہتے ہیں۔ یہ كلاسیں صبح اور عصر كے وقت ہوتی ہیں اوران كلاسوں میں ممتاز بچوں كو انعامات دے كر ان كی حوصلہ افزائی كی جاتی ہے۔ ياد رہے كہ شہر سيدی بلعباس، الجزائر كے شمال مغرب میں واقع ہے اور رقبے كے لحاظ سے یہ شہر الجزائر كا چھٹا بڑا شہر ہے۔
276156

نظرات بینندگان
captcha