بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الشرق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں قطر كے مختلف قرآنی مراكز اور قرآنی انسٹیٹيوٹ شركت كر رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں ۱۰ سے ۱۳ اور ۱۳ سے ۱۵ سال كی عمر كے افراد شركت كر رہے ہیں۔ سيرہ نبوی كے مقابلے كے لیے شيخ " ابوبكر جابرالجزائری" كی كتاب '' ہذا الحبيب يامحب" كو محور قرار ديا گيا ہے۔ جبكہ حفظ قرآن كے مقابلے كے لیے سورہ حجرات اور سورہ ملك كا انتخاب كيا گيا ہے۔ ان دو سورتوں كے حفظ كےعلاوہ تجويد اوران كی تفسير میں بھی مقابلہ ہو گا۔
279846