غزہ میں ماہ مبارك رمضان میں قرآنی مقابلے منعقد كیے جائیں گے

IQNA

غزہ میں ماہ مبارك رمضان میں قرآنی مقابلے منعقد كیے جائیں گے

12:57 - August 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1677210
بين الاقوامی گروپ: غزہ كے دارالقرآن كے مدير " نصر الدين مدوخ" نے خبردی ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں غزہ میں حفظ و تلاوت قرآن كے مقابلے منعقد كیے جائیں گے جن میں غزہ كے حفظ قرآن سنٹرز كے طلباء شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " قدس پريس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " نصر الدين مدوخ" نے ان مقابلوں كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ میں غزہ موسم گرما میں قرآنی كلاسوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد ان مقابلوں میں شركت كر رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ موسم گرما میں قرآنی كلاسوں میں ۳۰۰۰ لڑكوں اور لڑكيوں نے شركت كی تھی جبكہ گزشتہ سال موسم گرما كی كلاسوں میں فقط ۴۰۰ طلباء نے شركت كی تھی۔
280925
نظرات بینندگان
captcha