سری لنكا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج" سيد محمود رضا مرند" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ سری لنكا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی، قرآنی تعليمات اور مكتب اہل بيت﴿ع﴾ كی ترويج میں مصروف ہے۔ " سيد محمود رضا مرندی" نے مزيد كہا كہ سری لنكا میں تقريباً ۱۵ لاكھ مسلمان زندگی بسر كر رہے ہیں اور ان میں سے 1000 افراد شيعہ اتنا عشری ہیں۔ سری لنكا كے شيعہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی سے پہلے اسماعيلی شيعہ تھے ليكن انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كے بعد اور دنيا میں مكتب اہل بيت ﴿ع﴾ كی سر بلندی سے متاثر ہو كر سب شيعہ اتنا عشری ہو گئے ہیں۔ جناب مرندی نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی سری لنكا میں ايك ہزار سے زائد دينی اداروں سے رابطہ میں ہے اور اہل سنت برادران كے ساتھ ملكر سری لنكا میں مذہبی پروگرام منعقد كرتی ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ سری لنكا میں تمام الہی اديان كو مكمل آزادی حاصل ہے اور سری لنكا میں مسلمان، بودائی مذہب كے پيروكاروں كے ساتھ خوشگوار زندگی بسر كر رہےہیں اور سری لنكا میں مسلمانوں كے پروگراموں كو ديگر اديان كی طرح پرنٹ میڈيا میں كوريج دی جاتی ہے۔
281358