قدس كی حمايت كے لیے دس لاكھ افراد كے دستخط

IQNA

قدس كی حمايت كے لیے دس لاكھ افراد كے دستخط

16:53 - August 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1681011
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوشش سے " عہد قدس" كے نام سے اس ملك میں دس لاكھ افراد كے دستخطوں كا پروگرام بنايا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے الجزيرہ سائٹ سے نقل كيا ہے كہ حكومت فلسطين سے وابستہ وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اعلان كيا ہے كہ قدس كی تاريخی اور دينی اہميت كو بيان كرنے كے لیے مبلغين اور علماء كے دس لاكھ دستخط كو اكٹھا كيا جائے گا۔ اس پروگرام كا مقصد ، اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كے مقابلے میں مسجد الاقصی كی حمايت اور قدس كا دفاع كرنا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ پروگرام مسلمانوں كو شدت پسند یہوديوں كی قدس كے بارے میں ہونے والی سازشوں سے آگاہ كرنا ہے۔
284801

نظرات بینندگان
captcha