بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روس كی خبررساں ايجنسی" نوووستی" سے نقل كيا ہے كہ مسلمان جوانوں كی انٹرنيشنل انجمن كے جنرل سيكرٹری كےمشير" محمد بن عمر باد حدح" نے اس بارے میں كہا كہ یہ اسلامی مركز اس ملك كے مخير حضرات كے تعاون سے بنايا گيا ہے جو دو ہزار نمازيوں كی گنجائش كی دو منزلہ مسجد اور ہزار كتابوں كی گنجائش پر مشتمل ايك اسلامی لائبريری پر مشتمل ہے انھوں نے مزيد كہا كہ بيشكك كے اس اسلامی مركز میں مسلمان جوانوں كی انٹرنيشنل انجمن كے نام پر ايك ثقافتی مركز بنايا گيا ہے جس میں خواتين و حضرات كی تقارير كےلیے ايك ہال، مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے طلباء كےلیے لائبريری كمپيوٹر ليب اور يتيموں كی مدد كے لیے ايك دارالايتام ہے۔
287348