مغرب كے مذہبی سينمے اسلام مخالف سرگرميوں میں تبديل ہو گئے ہیں

IQNA

مغرب كے مذہبی سينمے اسلام مخالف سرگرميوں میں تبديل ہو گئے ہیں

12:56 - September 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1685036
فن گروپ: مغرب كے مذہبی سينمے فن كےذريعے اسلام پر كاری ضرب لگانے كی كوشش كر رہے ہیں اور ان آخری سالوں میں اسلام كے مخالف سرگرميوں مصروف عمل ہیں۔
علوم قرآنی كے محقق حجة الاسلام والمسلمين سيد " كاظم محلوجی" نے سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ مغربی دنيا نے ہميشہ مختلف طريقوں سے اپنی اسلام دشمنی كا اظہار كيا ہے كہ جس كا واضح نمونہ صليبی جنگیں ہیں اور اس دور میں بھی یہ دشمنی مختلف روشوں سے سامنے آ رہی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ چيز مشخص ہے كہ مغرب كا دينی سينما اپنے سياستدانوں كے پيچھے چل رہا ہے اسی بنا پر ہم اس كے پروگراموں اور فلموں میں اسلام پر حملوں كا مشاہدہ كر ر ہےھیں۔ محلوجی نے كہا كہ جس بات كو ہمیں فراموش نہیں كرنا چاہیے، وہ یہ ھے كہ مغربی دنيا نے اپنے وسائل اور ٹيكنالوجی كے ذريعے اپنے افكار كو دوسرے ممالك میں منتقل كيا ہے لہذا ہمارے سينما گھروں كو بھی چاہیے كہ وہ اپنے دينی پروگراموں كے بنانے میں منظم اور دقيق عمل كریں۔
290477
نظرات بینندگان
captcha