بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" سے نقل كيا ہے كہ مصری شہريوں نے اس ميوزيم كی تاسيس پر اعتراض كيا ہے اور مصر كے آثار قديمہ كی اعلی كونسل نے بھی یہوديوں كی اس درخواست كو مسترد كر ديا ہے۔ مصر كے آثار قديمہ كے ماہر " حسن سعد اللہ " نے اس بارے میں كہا كہ اس قسم كے ميوزيم كی تاسيس ، آثار قديمہ كی اعلی كونسل كے قوانين كی واضح مخالفت ہے۔ مصر كے یہوديوں كی اقليت نے ا ميوزيم كی تاسيس كے لیے آثار قديمہ كی اعلی كونسل كی اجازت حاصل كرنے كے لیے برطانیہ كی كيمبرج يونيورسٹی كے تحقيقاتی مركز كا نام ركھا ہے۔
292716