ھيكرز كا شيعوں كی ۲۸۵ سائٹس پر حملہ

IQNA

ھيكرز كا شيعوں كی ۲۸۵ سائٹس پر حملہ

13:52 - September 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1690227
بلاگ و it گروپ: آيت اللہ سيستانی ، مكارم شيرازی ، سبحانی، تبريزی، الشيعہ اور حرم حضرت معصومہ ﴿ع﴾ اور كچھ دوسری سائٹس كو ہيك كر ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ۱۹ ستمبر بروز جمعہ كو صبح اڑھائی بجے شيعوں كی ۲۸۵ سائٹس كو وہابيوں ہيكرز نے ھيك كر ليا ہے ان سائٹس میں سے حضرات آيات مكارم، سيستانی، تبريزی، سبحانی اور ديگر سائٹس جيسے الشيعہ ، حرم حضرت معصومہ ﴿ع﴾ ، اورقرآن و نہج البلاغہ كی سائٹس ہیں۔
XP گروپ نامی ہايكروں نے توہين آميز اشعار سے استفادہ كرتے ہوئے مراجع عظام اور شيعوں كی توہين كی ہے۔ ہايكروں كا یہ حملہ شيعوں كے مقدس مقامات كے خلاف جديد حملہ ہے اور مصری شدت پسند قرضاوی كے شيعوں كی توہين كرنے كے بعد ايسا اقدام كيا گيا ہے ، آيت اللہ مكارم شيرازی نے حرم مطہر حضرت معصومہ ﴿ع﴾ میں اپنے درس تفسير میں كہا ہے كہ متعصب وہابی اپنے اس شوم اقدام سے علمائے شيعہ كی آواز كو دنيا كے كانوں تك پہنچنے سے روكتے ہیں آيت اللہ مكارم شيرازی كی سائٹ كو مندرجہ ایڈريس پر ديكھا جا سكتا ہے۔
www.amiralmomenin.net/persian
297075
نظرات بینندگان
captcha