بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی " برناما " سے نقل كيا ہے كہ شہر " پوروكترو" كی مسجد بيت السلام میں انڈونيشيائی زبان میں ترجمہ و تفسير قرآن كی رونمائی كےپروگرام میں مفتوح بسيونی" نے كہا كہ دس جلدوں پر مشتمل یہ كتاب مختلف وزارت خانوں كے تعاون سے پانچ سال كے عرصہ میں مكمل ہوئی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس ترجمہ پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اس ترجمہ سے مسلمانوں كی زندگی میں تعليمات قرآن كو مزيد فروغ ملے گا۔ اس پروگرام میں مطالعات اسلامی كے قومی انسٹیٹيوٹ كے صدر "كمارالدين ہدايت" نے "قرآن ، تہذيب كا منبع "كے موضوع پر خطاب كيا ہے۔
297106