بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے " Jeel-libya.com " سائٹ كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ ليبيا كی مذہبی امور كی وزارت نے ايك رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا كہ یہ نمائش تبليغات اسلامی كی عالمی انجمن كے تعاون سے ، ليبيا كے حفاظ قرآن كی حمايت كو بيان كرنے كے لیے منعقد ہوئی ہے۔ اس نمائش میں قرائت قرآن كی مختلف روايات ، خطوں، قرآن كی اشاعت اور اس كا حجم ، قرآن كريم كے تاريخی اور خطی نسخے اور اسی طرح ليبيا كے عوام كو قرآن كريم كے مختلف زبان میں ہونے والے ترجمہ سے آگاہ كرنا ہے۔ اس نمائش میں، ايران ، ليبيا ، مراكش، تيونس، الجزائر، مصر، سوریہ، اردن، عراق، يمن، لبنان، عمان، فلسطين، تركی،پاكستان، اور بوسينا میں چھپنے والے قرآنوں كو ركھا گيا ہے۔ اس رپورٹ كی بنا پر اس نمائش كےدوسرے حصے میں ، ليبيا ، ايران، سوریہ، عراق، تيونس اور مراكش كے مایہ ناز قراء كی دلنشين آوازوں پر مشتمل كيسٹیں ركھی گئی ہیں۔
297067