زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ڈائريكٹر " محمد حسن ايپكچی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سےٹيلی فونك گفتگو میں اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ حرارہ میں زمبابوے كی قومی گيلری كےمقام پر منعقد ہونے والی یہ نمائش ۳۰ دسمبر تك جاری رہے گی۔ ايپكچی نے كہا كہ ايران میں " الہدی" انٹر نيشنل پبليشرز كےتوسط سےخطاطی قرآن كے تقريباً ۲۰ سائن بورڈز زمبابوے كی اس نمائش كے لیے ارسال ہو چكے ہیں جو شائقين كےلیےاس نمائش میں ركھے جائیں گے۔ اس ثقافتی ڈائريكٹر نے كہاكہ زمبابوے كی قومی گيلری كی كمیٹی نے ان قرآنی آثار كی جانچ پڑتال كر كے پہلی مرتبہ اس ملك میں ان كی نمائش كی منظوری دی ہے۔
300806