
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مبدل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے حوالے سے، عراق کے عظیم دینی مرجع آیت اللہ محمد إسحاق فیاض کے جسدِ خاکی کی تشییع کا آغاز گذشتہ روز سہ پہر مقدس شہر کربلاء معلی میں کیا گیا۔
تشییع کے اس عظیم الشان اجتماع میں صوبہ کربلا کے متعدد سرکاری عہدیداران اور حکام، حوزۂ علمیہ کے جید علماء اور اساتذہ کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام اور سوگواران شریک ہیں۔
مرحوم آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاضؒ عالم تشیع کے ممتاز مراجع میں شمار ہوتے تھے اور نجف اشرف کے علمی و دینی حلقوں میں ان کا بلند مقام تھا۔ ان کی رحلت پر عراق، ایران، پاکستان، افغانستان اور دنیا بھر کے شیعہ حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم مرجع عالی قدر کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان، شاگردوں اور مقلدین کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔


4356467