بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Isesco " سے نقل كيا ہے كہ ۸ اكتوبر بروز بدھ كو باكو میں اسلامی ممالك كےوزراء تعليم كی چوتھی نشست كی افتتاحی تقريب میں گزشتہ منعقد ہونے والی بالخصوص تيسری نشست كی كارگردكی كی رپورٹ پيش كی گئی اور ان كے نتائج كے بارے میں تحقيق كی گئی۔ قابل ذكر ہے كہ اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كا پہلا سيمينار ۲۰۰۰ء كو سعودی عرب كے دارالحكومت " رياض" دوسرا سيمينار ۲۰۰۳ء كو ليبيا كے دارالحكومت " طرابلس " اور تيسراسيمينار ۲۰۰۶ء كو كويت میں منعقد ہوا تھا۔ اور چوتھا سيمينار اس سال آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں منعقد ہوا ہے۔
305034