پہلی يورپی خاتون كا امام جماعت كی حيثيت سے سرگرميوں كا آغاز

IQNA

پہلی يورپی خاتون كا امام جماعت كی حيثيت سے سرگرميوں كا آغاز

12:06 - October 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1696944
بين الاقوامی گروپ: بلجيئم كےعلاقے " وتم" ، "Vottem" میں مقيم خاتون حوریہ فتاح" اس ملك كی اعلی عدالت كی اجازت كی صورت میں پہلی خاتون امام جماعت كے عنوان سے يورپ كی مساجد میں اپنا كام شروع كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "Continentalnews" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كی اس خاتون نےاميد ظاہر كی ہے كہ اعلی عدالت كی طرف سے مسجد كی امام جماعت پر مشتمل درخواست كے قبول ہونے كی صورت میں يورپ میں مقيم عرب خواتين كے حقوق مردوں كے مساوی ہو جائیں گے۔ اور وہ اپنے اصلی حقوق كو پالیں گی۔ حوریہ فتاح، الجزائر سے الہيات اسلامی اور سماجی علوم كی فارغ التحصيل اور ۱۹۹۵ء سے رضا كارانہ طورپر بلجيئم كی مسجد " برسو" میں مشغول ہے۔
305373

نظرات بینندگان
captcha