سعودی عرب: عالمی قرآنی مقابلوں كا چوتھا دن

IQNA

سعودی عرب: عالمی قرآنی مقابلوں كا چوتھا دن

12:39 - October 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1698922
بين الاقوامی گروپ: تيسویں عالمی قرآنی مقابلوں كے چوتھے روز حفظ، تلاوت، تجويد اور تفسير قرآن كے" ملك عبدالعزيز" نامی مقابلے سعودی عرب میں منعقد ہوئے جن میں قراء اور حفاظ نے بھر پور شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی"واس" نے كہا ہے كہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے قرآنی عالمی مقابلے چوتھے روز بھی جاری رہے جن میں ۵۶ عرب اور ديگر اسلامی ممالك سے۱۶۴ قراء اور حفاظ قرآن نے شركت كی۔ ان كے علاوہ قرآن سنٹرز ، اور غيرمسلم ممالك میں سرگرم عمل اسلامی سنٹروں نے بھی مكہ مكرمہ كے گرينڈ كورل "ہوٹل میں شركت كی۔ گزشتہ روز چار افراد كے درميان تجويد اور قرآنی مفردات كے كامل معانی اور تفسير كا مقابلہ ہوا، دوسرا مقابلہ كل قرآن كے حفظ ، تجويد اور تلاوت كا ہوا جسمیں ۶افراد شريك ہوئے۔ اسی طرح قرآن كے دس پاروں كے حفاظ كے درميان بھی ايك مقابلہ منعقد ہوا۔ اور آخری مقابلہ غير مسلم ممالك سے آئے ہوئے نمائندوں كے درميان ہوا جس میں آٹھ حفاظ قرآن نے شركت كی .آخر میں جناب مصطفی محمد السواس نے قرآن كے سائنسی اعجاز كے موضوع پر خطاب كيا۔
307953

نظرات بینندگان
captcha