برطانیہ میں نماز جمعہ كی ادائيگی ايك عورت كی امامت میں

IQNA

برطانیہ میں نماز جمعہ كی ادائيگی ايك عورت كی امامت میں

12:43 - October 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1698931
بين الاقوامی گروپ: مسلمان، دانشور خاتون "امينہ ودود" نے اس سے پہلے نيويارك میں پہلی دفعہ نماز جماعت كروائی جس پر شديد اعتراضات ہوئے اب عورت و مرد كی برابری كانعرہ لگانے والوں نے برطانیہ كے شہر آكسفورڈ میں عورت نے نماز جمعہ كا خطبہ ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بی بی سی نے كہا ہے كہ " امينہ ودود" نے تين سال پہلے پہلی دفعہ نيويارك میں امامت كروائی جس پر شيعہ اور سنی علماء نے شديد رد عمل كا اظہار كيا تھا جبكہ اس دفعہ برطانیہ كے شہر آكسفورڈ میں " اسلام اور فيمنيسم" پر ہونے والے سيمينار كے موقع پر اس خاتون نے نماز جمعہ كے خطبات دیے اور نماز جمعہ كی امامت كروائی ہے۔ سابقہ نماز جماعت كے موقع پر بعض اہلسنت علماء نے اسے كافر قرار ديا جبكہ بعض نے اسے اجتہاد سے تعبير كيا تھا اگرچہ اسلامی فقہ میں علماء كے اجماع كے مقابلے میں اجتھاد كو سختی سے منع كيا گيا تھا۔ كيونكہ علمائے اہل سنت كا اس بات پر اجماع ہے كہ مردوں اور عورتوں كے مخلوط مجمع كی جماعت اگر عورت كروائے تو یہ غير شرعی عمل ہے كيونكہ پيغمبر اسلام نے ہرگز كسی عورت كو ايسےگروہ كی امامت كروانے كی اجازت نہیں دی جس میں مرد بھی شامل ہوں۔ جبكہ بعض لوگ امينہ ودود كی حمايت كرتے ہوئے عورتوں كی امامت كو قرآن اور پيغمبر اسلام كے نزديك جائز قرار ديتے ہیں۔
307918

نظرات بینندگان
captcha