عنقريب اردن میں حفظ اور قرائت قرآن كے ابتدائی مقابلے منعقد كیے جائیں گے

IQNA

عنقريب اردن میں حفظ اور قرائت قرآن كے ابتدائی مقابلے منعقد كیے جائیں گے

12:25 - November 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1702991
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے خبر دی ہے كہ اس ملك میں " ھاشمی" نامی حفظ اور قرائت قرآن كےابتدائی مقابلے منعقد كیے جائیں گے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق اردن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اعلان كيا ہے كہ قرآن مجيد كے ان ابتدائی مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد آئندہ ماہ میںمنعقد ہونے واے دوسرے دور كے قرآنی مقابلوں میں شركت كریں گے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ اردن كےصوبہ " مادبا" میں يكم دسمبر ۲۰۰۸ء صوبہ امان میں ۸ دسمبر ۲۰۰۸ء صوبہ زرقاء میں ۱۵ دسمبر ۲۰۰۸ء اور صوبہ " مفرق" میں ۲۲ دسمبر ۲۰۰۸ء كو منعقد ہوں گے۔
312952

نظرات بینندگان
captcha