نجف اشرف میں شيعہ و سنی مفكرين كی كانفرنس

IQNA

نجف اشرف میں شيعہ و سنی مفكرين كی كانفرنس

11:42 - November 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1705619
بين الاقوامی گروپ: عراقی تنظيم مجلس اعلی كی كوششوں سے نجف اشرف میں ۱۰ نومبر كو دوسری شيعہ و سنی مفكرين كی كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " براتا" نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقی تنظيم مجلس اعلی كےشعبہ تبليغات كے انچارج" ہشام السيلاوی" نے كہا ہے كہ كہ نجف اشرف كے امام جمعہ " صدر الدين قيانچی" كی زير صدارت شيعہ وسنی مفكرين كی دوسری كانفرنس ۱۰ نومبر كو نجف اشرف میں منعقد ہو گی۔ اور اس سلسلہ میں تمام تر امور طے پا گئے ہیں۔ " السيلاوی" نے كہا كہ اس كانفرنس میں عراق اور دوسرے عرب ممالك كی برجستہ شخصيات كے علاوہ دوسری مذہبی شخصيات شركت كریں گی۔ شبعہ تبليغات كے انچارج نےكہا كہ اس كانفرنس میں عالم اسلام كو در پيش مسائل پر گفتگو كی جائے گی۔ اور ساتھ ہی عراق میں مسلمانوں كےدرميان اتحاد و وحدت كی فضا كو قائم كرنے كے لیےتجاويز پيش كی جائیں گی۔
316383

نظرات بینندگان
captcha