سعودی عرب نےاديان كانفرنس میں اسرائيل كو دعوت دينے كی ترديد كی ہے

IQNA

سعودی عرب نےاديان كانفرنس میں اسرائيل كو دعوت دينے كی ترديد كی ہے

13:57 - November 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1707101
بين الاقوامی گروپ: ۷ نومبر ۲۰۰۸ء كو لبنان میں سعودی عرب كے سفير نے اقوام متحدہ كےزير اہتمام منعقد ہونے والی اديان كانفرنس میں اپنے ملك كی طرف سےاسرائيل كو اس كانفرنس میں شركت كی دعوت كی ترديد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےفرانس كی خبررساں ايجنسی" اے ۔ ايف۔ پی" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لبنان میں سعودی عرب كے سفير " عبدالعزيز خوجہ" نےگزشتہ روز لبنانی اور سعودی اخبارات كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ كے زير اہتمام منعقد ہونے والی كانفرنس میں " شيمون پيرز" كو شركت كی دعوت سعودی عرب نے نہیں دی ہے بلكہ یہ دعوت اقوام متحدہ نے دی ہے۔ سعودی عرب كی اخبار " الحياۃ" كی رپورٹ كے مطابق جناب " خوجہ" نے لبنانی سياست دانوں كو خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جنہوں نے اس كانفرنس میں اسرائيلی صدر كی دعوت كا الزام سعودی عرب پر عائد كيا ہے انھیں چاہیے كہ وہ میڈيا میں اس كی ترديد كریں۔ ياد رہے كہ ۵ نومبر ۲۰۰۸ء كو ايسوسی ایٹڈ پريس نے خبر دی تھی كہ نيويارك میں منعقد ہونے والی اديان كانفرنس میں اسرائيل كو سعودی عرب كے بادشاہ نے شركت كی دعوت دی ہے۔
317144
نظرات بینندگان
captcha