شمعون پرز كے ساتھ ملاقات شيخ الازہر كی خواہش پر ہوئی

IQNA

شمعون پرز كے ساتھ ملاقات شيخ الازہر كی خواہش پر ہوئی

13:14 - December 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1717974
بين الاقوامی گروپ: اسرائيلی اخبار" معاريف" نے ايك مقالہ شائع كيا ہے جس میں بتايا گيا ہے كہ نيويارك كانفرنس كےدوران شمعون پرز كے ساتھ مصافحہ شيخ الازہر كی خواہش تھی ۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا " نے المصری اليوم" سےنقل كيا ہے كہ اسرائيلی اخبار معاريف نے ۷ دسمبر كی اشاعت میں طنطاوی كا پرز كے ساتھ مصافحے كی تحليل كی ہے۔ اخبار نےلكھا ہے كہ پرز كے ساتھ ہاتھ ملانا شيخ الازہر كی خواہش تھی۔ نيزیہ بھی لكھا ہے كہ طنطاوی حالانكہ شمعون پرز كو اسرائيلی صدر كے طور پر پہچانتے تھے۔ اسی وجہ سے اس كے نزديك آئے اور مسكراتے ہوئے ان سے ہاتھ ملا ديا۔ دوسری طرف انھوں نے اخبار " المصر اليوم" كو انٹرويو ديتے ہوئے اس خبر كی ترديد كی اور كہا كہ یہ لوگ جھوٹے اور ۶۰ سالہ ظلم و ستم كی پيداورا ہیں۔ انھوں نے كہا میں نے كانفرنس كے دوران بہت ساری شخصيات سے ہاتھ ملايا ان میںسے ايك اسرائيلی صدر بھی تھے۔ طنطاوی نےدرحالانكہ صیہونيوں كو فلسطين كی سرزمين پر ۶۰ سالہ ظلم و ستم كا ذمہ دار ٹھہريا ہے جبكہ الازہر يونيورسٹی میں اسرائيلی صدر اور وزير اعظم كے استقبال كے لیے اپنی آمادگی كا اعلان بھی كيا ہے۔
331633
نظرات بینندگان
captcha