امريكہ كی دھمكياں اسلام كےمفاد میں تمام ہوں گی

IQNA

امريكہ كی دھمكياں اسلام كےمفاد میں تمام ہوں گی

15:21 - December 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1719004
اعزازی خبرنگار سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: مجلس خبرگان كے ممبر آيت اللہ " قرہ باغی" نےكہا ہےكہ امريكہ كی فوجی طاقت سے ذرہ برابر بھی گھبرانے كی ضرورت نہیں ہے كيونكہ ان كےاقدامات اسلام كے مفاد میں تمام ہوں گے۔



بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كےاعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ آيت اللہ قرہ باغی نے ايران كے صوبہ آذربائيجان كےعلماء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ كی طرف سے اسلامی ممالك كو دھمكياں دينا اسلام كو كوئی نقصان نہیں پہنچا سكتا بلكہ اس سے دنيا كےلوگوں میں بيداری آئے گی ہمارے لیے مشكل وہ لوگ ہیں جو اسلام كا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں اور اسلام كےخلاف سرگرم عمل ہیں۔ انھوں نے كہا كہ آج دشمن مكتب اہلبيت (ع) كےخلاف پروپيگنڈا كر رہا ہے كيونكہ اسے معلوم ہے كہ ايرانی انقلاب اسی مكتب كے باعث معرض وجود میں آيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ علماء كو چاہیے كہ وہ روحانی اعتبارسے مضبوط ہوں اور اس كے لیے بہت جدوجہد كی ضرورت ہے۔ انھوں نے كہا كہ گزشتہ ادوار میں علماء نے بہت تھوڑی سہوليات كےساتھ بہت عظيم علمی مدارج طے كیےہیں اور اپنے علمی آثار ہمارے لیے باقی چھوڑے ہیں۔ آج دنيا جديد ٹيكنالوجی كے باعث بھی علماء كی محتاج ہے اور جتنا زمانہ ترقی كرے گا اتنا ہی لوگ دين كی طرف زيادہ راغب ہوں گے اور دينی حقائق زيادہ آشكار ہوں گے۔
332483

نظرات بینندگان
captcha