بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كےاعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كےمطابق جنوب مشرقی بوسنيا ايك خود مختار صرب نشين علاقہ ہے جس میں بوسنيائی جنگ كےدوران (۱۹۹۵۔ ۱۹۹۲) متعدد مساجد كو شہيد كر ديا گيا ہے۔ علاقائی میڈيا كی رپورٹ كےمطابق علاقہ نشين مسلمانوں نے بھی تائيد كی ہے كہ مسجد فضلا جيكا كو آگ میں جلا ديا گيا ہے۔ مسجد كا چھت اور مسجد كا اندرونی حصہ مكمل جل كر راكھ ہو گيا ہے۔ اس بارے میں تفتيش جاری ہے۔ اس آتش سوزی كی وجہ ابھی تك معلوم نہیں ہو سكی۔ اسلامی ادارے نے پوليس اور حكومت صربيا پر الزام لگايا ہے كہ ملزموں كی شناخت میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ فضلا جيكا گاوں بوسنيا كی جنگ میں مكمل طور پر تباہ و برباد كر ديا گيا تھا۔ چند سال پہلے مسلمانوں كی علاقے میں واپسی اور مساجد كی تعمر نو كی وجہ سے علاقے میں رونق آ گئی تھی كہ اب مسلسل صربوں كے حملوں كا نشانہ بن رہے ہیں۔
332362