مصری محقق: طنطاوی كو ہٹانے سے الازہر كی كھوئی ہوئی حيثيت واپس لوٹ آئے گی

IQNA

مصری محقق: طنطاوی كو ہٹانے سے الازہر كی كھوئی ہوئی حيثيت واپس لوٹ آئے گی

13:26 - December 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1720667
بين الاقوامی گروپ: مصری دانشور اور محقق " فہمی ہويدی" نے كہا ہے كہ اگر طنطاوی كو الازہر كی سرپرستی سےہٹايا جائے تو اس سے الازہر كی عزت و وقار اور كھوئی ہوئی حيثيت واپس آ جائے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق مصری روزنامہ " المصری اليوم" نے لكھا ہے كہ مصری محقق اور دانشور فہمی ہويدی نے ايك مضمون میںلكھا ہے كہ الازہر ادارے نے محمد سيد طنطاوی كی سرپرستی میں اپنے دنيائے اسلام میں ايك عظيم ادارے كا مقام كھوديا ہے اور اب یہ ادارہ تمسخر بن چكا ہے۔ انھوں نے كہا كہ یہ بات قابل افسوس ہے كہ طنطاوی یہ بھول گئے ہیں كہ ان كی شخصيت اور مقام شيخ الازہرہونے كے نام پر تقاضا كرتی ہے كہ وہ اپنی گفتار و كردار میں احتياط سےكام لیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اب دنيائے عرب میں عصر كا كردار بہت ہی مدھم پڑ گيا ہے۔ اور طنطاوی نے اپنے اقدامات اور بيانات سے الازہر ادارے كی دنيائے اسلام میں بالخصوص جو ساكھ موجود تھی اسے سخت نقصان پہچايا ہے۔ اس محقق نے اسرائيل كےغزہ كےمحاصرے اور اس شہر كے لوگوں كو دربدر كرنے كے حوالے سے كہاكہ ان مظالم كو ديكھتے ہوئےكس طرح طنطاوی پرز سےمصافحہ كرتا ہے۔
334160
نظرات بینندگان
captcha