بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " معا" نيوز سائٹ نے لكھا ہے كہ " يافا" شہر میں اسلامی تحريك كےسربراہ " احمد ابوعجوہ" نے ايك بيان میں مسجد الجر كی توہين پر مذمت كی اور مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ اس توہين آميز اور یہودی قوم پرستی پر مشتمل اقدام كی كھلے لفظوں میں مذمت كریں۔ الاقصی ميراث اور وقف كے ادارہ كے سربراہ " زكی اعنباریہ" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ كل جب نمازی ،" نماز كی ادائيگی كے لیے " يافا" كی مسجد الجر كی طرف گئے تو انھوں نے ديكھا كہ پيغمبر اسلام (ص) اور مسلمانوں كی توہين پر مشتمل عبرانی زبان میں مسجد كی ديواروں پر چاكنگ كی گئی تھی۔ انھوں نے كہا كہ " يافا" شہر كے شدت پسند یہودی ان حالیہ سالوں میں منظم انداز سے اسلامی مقدسات كی توہين كا ارتكاب كر رہے ہیں جن میں سے ايك نمونہ مسجد" حسن بك" كو آگ لگانا اور اس شہر میں واقع مسلمانوں كے قبرستان كو نابود كرنا وغيرہ شامل ہے۔
336420