وزير اوقاف الجزائر: مسجد ليون كو جلانے كے مجرم فرانسيسی شدت پسند ہیں

IQNA

وزير اوقاف الجزائر: مسجد ليون كو جلانے كے مجرم فرانسيسی شدت پسند ہیں

12:13 - December 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1722635
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے شہر ليون كے جوار میں واقع سينٹ پريسٹ كے علاقے میں واقع مسجد كو جلانا اور ملك كے شمالی علاقے میں مسلمانوں كے قبرستان كی توہين جيسے واقعات كے ذمہ دار فرانسيسی قوم پرست اور شدت پسند عناصر ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق (Arabic.xinhuanet.com) نے لكھا ہے كہ الجزائر كے وزير اوقاف اور مذہبی امور " عبداللہ غلام اللہ " نےايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ مسجد ليون كو جلانے كی بابت فرانسيسی حكومت كو ذمہ دار ٹھہرانا غلط اقدام ہے۔ انھوں نے كہا كہ فرانس میں قوم پرست اور شدت پسند سياسی گروہ موجود ہیں جو مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان مسالمت آميز زندگی كے مخالف ہیں اور ان كے نزديك انسانی حقوق اور شہری قوانين كی كوئی اہميت نہیں ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ فرانسيسی شدت پسندوں اور قوم پرست گروہوں كی جانب سے اسلامی مراكزاور اداروں كی توہين سے صلح وآشتی كی فضا متاثر ہو گی۔
337011

نظرات بینندگان
captcha