كتاب" قرآن روس میں" شائع ہو گئی

IQNA

كتاب" قرآن روس میں" شائع ہو گئی

13:17 - December 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1723135
بين الاقوامی گروپ: " عارف عليوف" كی كتاب" قرآن روس میں" ماسكو سے روسی زبان میں شائع ہو گئی۔
ماسكو میں ايران كے ثقافتی ترجمان " ابوذر ابراہيمی تركمان" نے كہا كہ ۳۸۴ صفحات پر مشتمل اس كتاب كے ايك ہزار نسخے " دوستی ملل" كی جانب سے شائع ہوئے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس كتاب كے مولف " عارف عليوف" آذربائيجانی نژاد روسی اسكالرسنیٹ پیٹرز برگ كی گورنمنٹ يونيورسٹی سے تاريخ میں ڈاكٹریٹ كی ڈگری حاصل كر چكے ہیں اور سوشيالوجی ريسرچ انسٹی ٹيوٹ كے اعلی عہدہ دار بھی ہیں۔ ابراہيمی تركمان نے كہا كہ اس كتاب كو شائع كرنے كا بنيادی مقصد روسی زبان لوگوں كو قرآنی مفاہيم سے آشنا كرنااور قرآن پر عمل پيرا ہونے كے بعد زندگی میں رونما ہونے والے اثرات كو بيان كرنا ہے۔انھوں نے مزيد كہا كہ مولف نےاس كتاب میںزيادہ تران افراد كے سوالوں كا جواب ديا ہے۔ جو سابق سوويت يونين كےدور میں " اسلام سرمایہ دار طبقے كا حامی" خواتين اور مردوں كےحقوق میں عدم مساوت"،"عورت كی تذليل" يا " قرآن میں انسانی اقدار كی تحقير " كے عنوان سےكتابیں لكھ كر یہ كوشش كرتے رہے ہیں كہ اسلام كو ايك ايسے دين كے طور پر پيش كریں جو نا انصافی اور شدت پسندی كی ترويج كرتا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی كہا كہ اس كتاب میں زمانہ جاھليت، بعثت حضرت محمد (ص) ،رسول كريم كی حيات طيبہ اور آپ (ص) كی رحلت كے بعد اسلام كی نشرواشاعت كے موضوعات پر بحث كی گئی ہے۔ كتاب میں صحابہ اور اہل بيت رسول سے منقول روايات پيش كرنے كے علاوہ بعض مفاد پرست افراد كی وجہ سےتفسير قرآن و احاديث میں رونما ہونے والی مشكلات كی طرف بھی اشارہ كيا گيا ہے۔ كتاب میں قرآن مجيد كے مختلف تراجم كا ذكر كرتے ہوئے اس سلسلہ میں پيش آنے والی مشكلات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
337026

نظرات بینندگان
captcha