غزہ محاصرہ ايك قوم كو مٹانے كی كوشش

IQNA

غزہ محاصرہ ايك قوم كو مٹانے كی كوشش

13:02 - December 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1723146
بين الاقوامی گروپ: غزہ كا محاصرہ اسرائيل كے مظالم كے باب میں ايك نيا اضافہ ہےجس كے ذريعہ اسرائيل فلسطينی قوم نابود كرنے كی كوشش كر رہا ہے۔
شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے سربراہ نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے ساتھ ٹيلی فون پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آج جو كچھ بھی غزہ میں ہو رہا ہے در حقيقت اسرائيل كی طرف سے فلسطينيوں كا اجتماعی قتل عام ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل علاقے میں ايسے انسانيت سوز مظالم مظالم ڈھارہا ہےجو تمام عالمی اور انسانی حقوق كے مخالف ہیں۔ تمام بين الاقوامی اداروں اور مسلمان ممالك كو چاہیے كہ وہ ہر طرح سےفلسطينيوں كی حمايت كریں۔ انھوں نے حماس اور اسرائيل كے درميان حالیہ جنگ بندی پر تبصرہ كرتےہوئے كہا كہ ايسا پہلی بار نہیں ہوا كہ اسرائيل نےجنگ بندی قبول كی ہو ليكن اس كے باوجود موقع پاتے ہی قتل و غارت كا بازار پھر سے گرم كر ديتا ہے۔
337914

نظرات بینندگان
captcha