(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " راصد نيوز چينل " كےمطابق سعودی عرب كے شيعہ نشين شہر قطيف میں نمازجمعہ كے بعد بعض مظاہرين نے اسرائيل كی مذمت اورحكومت كے خلاف نعروں پر مشتمل پلے كارڈ اٹھا كر احتجاج كيا۔ مظاہرين نے اسرائيل اور امريكا كے خلاف نعرے لگائے اور بعض عرب ممالك كی جانب سے اسرائيل كی حمايت پر شديد غم و غصہ كا اظہار كيا۔ مقامی پوليس نے ۱۷ مظاہرين كو گرفتار كر ليا جن میں سعودی حكومت كے شديد مخالف "علی الاحمد"اور ان كےبھائی بھی شامل ہیں۔ عاشورا محرم كی آمد كے موقع پر كثير تعداد میں شيعہ نوجوانوں كی گرفتارياں قطيف كے شيعہ عوام كے لیے خاصی پريشان كن ہیں۔
338760