"واشنگٹن میں مسلمانوں كی آواز" نامی پروگرام امريكی ریڈيو WUST" سے سنا جا سكتا ہے

IQNA

"واشنگٹن میں مسلمانوں كی آواز" نامی پروگرام امريكی ریڈيو WUST" سے سنا جا سكتا ہے

12:16 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724296
بين الاقوامی گروپ: ۲۸ دسمبر سے " WUST" ریڈيو پر اب ہر ہفتہ "واشنگٹن میں مسلمانوں كی آواز" نامی پروگرام سن سكتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا" نے "اسلام آن لائن " سے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام كے كنٹرولر " مہدی برائی" نے كہا كہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق ۱۱:۳۰ سے ۱۲:۰۰ بجے تك ہر اتوار كو پيش كيا جائيگا۔ انھوں نے بتايا كہ اس پروگرام كا مقصد امريكی عوام كو اسلام سے روشناس كروانا اور اسلام پر ہونے والے اعتراضات كے جوابات دينا ہے۔ انھوں نے كہا كہ در حقيقت یہ پروگرام امريكا میں مقيم مسلمانوں كی مشكلات كو پيش كرنے كا ايك بہت بڑا ذريعہ ہے۔ ہفتہ وار پروگرام میں مختلف دينی ، سياسی ۔ اقتصادی اور شہری حقوق سے متعلق موضوعات پر گفتگو ہو گی۔ مہدی برای نے مزيد كہا كہ پروگرام میں بحث و مباحثہ اور مسلمانوں كو در پيش مختلف مسائل پر گفتگو كرنے كے لیے صرف امريكہ ہی نہیں بلكہ دوسرے ممالك كے دانشوروں كو بھی مدعو كيا جائے گا۔
338791

نظرات بینندگان
captcha