الجزائركی طرف سے غزہ پر اسرائيلی جارحيت كی مذمت

IQNA

الجزائركی طرف سے غزہ پر اسرائيلی جارحيت كی مذمت

11:10 - December 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1724877
بين الاقوامی گروپ:حكومت الجزائر نے اسرائيل كی طرف سے غزہ پر وحشيانہ حملے اور اس كےنتيجے میں ہونے والے فلسطينيوں كے قتل عام كی مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " Elmoudjhahid" نے لكھا ہے كہ الجزائر كی وزارت خارجہ نے ايك بيان شائع كيا ہے جس میں غزہ كی بے گناہ عوام پر اسرائيلی ہوائی حملوں كی شديد مذمت كی گئی ہے اور عالمی اداروں سےمطالبہ كياگيا ہے كہ اب اپنی خاموشی ختم كر كے فلسطين كے نہتے عوام كے قتل عام كو ركوانے كےلیے اقدام كریں۔ بيان كے مطابق الجزائری حكومت نے غزہ كا محاصرہ ختم كرنے كا مطالبہ بھی كيا اور كہا كہ عرب ممالك اور عالمی معاشرہ فلسطينيوں كی مدد كرے اور اسرائيلی جارحيت كے مقابلے میں فلسطينيوں كی حمايت كرے۔ وزارت خارجہ نے نئے عيسوی سال كے آغاز پر اسرائيلی حملوں كو بہت ہی افسوسناك قرار ديا اور كہا كہ ان حملوں كو فوری طور پر بند كيا جائے۔
339355

نظرات بینندگان
captcha