اسرائيلی جارحيت پرعالمی اسلامی صلح كے ادارے كا شديد رد عمل

IQNA

اسرائيلی جارحيت پرعالمی اسلامی صلح كے ادارے كا شديد رد عمل

12:37 - January 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1727814
بين الاقوامی گروپ: اسلامی امن و امان كے عالمی ادارے نے پچھلے كئی دن سے اسرائيل كی جانب سے غزہ پر كھلی جارحيت اورعالمی اداروں كی بے حسی پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری اور اسلامی سربراہی كانفرنس كے سربراہ كے نام دو كھلے خط لكھے ہیں۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") عالمی ادارہ كے مطابق اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری كے نام خط میں كہا ہےكہ اسرائيل ہر روز غزہ میں معصوم اور نہتے عوام پر فضائی حملے كر رہا ہے۔ جس كے نتيجے میں كئی سو افراد جاں بحق اور زخمی ہو چكے ہیں۔ جبكہ عالمی انسانی حقوق كی تنظيمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ آپ سے اميد كی جاتی ہے كہ اس سلسلے میں اپنی صلاحيتوں اور اختيارات كو استعمال كرتے ہوئے ان غير قانونی اور ظالمانہ كاروائيوں كو ختم كریں۔ اسی طرح اسلامی سربراہی كانفرنس كے سربراہ احسان اوغلو كو بھی ايك كھلے خط اسرائيل كی تباہ كاريوں اور فلسطينی مسلمان قوم كی نسل كشی كی ياد آوری كراتے ہوئے اپنے فرائض پر عملدر آمد كا مطالبہ كيا ہے۔
341630
نظرات بینندگان
captcha