سعودی عرب میں اسلامی سربراہی كانفرنس كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں اسلامی سربراہی كانفرنس كا آغاز

12:36 - January 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1727818
بين الاقوامی گروپ: غزہ میں جاری بحران كا جائزہ لينے كے لیے سعودی عرب میں اسلامی سربراہی كانفرنس كے ركن ممالك كے وزرائے خارجہ كا ہنگامی اجلاس ۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "العرب آن لائن" كے مطابق اجلاس میں غزہ پر اسرائيلی زمينی اور ہوائی حملوں اور غزہ كی پٹی میں نہتے فلسطينيوں كےقتل عام كا جائزہ ليا گيا۔ اجلاس میں غزہ كا محاصرہ ختم كرانےاور اس میں داخل ہونے والے راستوں كو كھولنے كے لیے عملی تجاويز پيش كی گئیں۔ دوسری طرف اسلامی سربراہی كانفرنس كے موجودہ جنرل سيكرٹری احسان اوغلو نے تركی صدر عبداللہ گل، سينيگال كے صدر عبداللہ دواد، ايرانی وزير خارجہ منوچہرمتكی، عرب ليگ كےجنرل سيكرٹری عمروموسی اور حماس كے راہنما خالد مشعل سے غزہ كی صورت حال پر تبادلہ خيال كيا۔ انھوں نے كہا كہ يورپی يونين كی خارجہ سياست كے ذمہ دار خاوير سولانہ ، امريكی وزير خارجہ كونڈوليزا رائس اور انگلينڈ كے وزير خارجہ ڈيوڈ ملی سے درخواست كی ہے۔ وہ اسرائيل پر زور ڈالیں تاكہ وہ اپنی وحشيانہ اور ظالمانہ كاروائياں بند كرے۔
342709
نظرات بینندگان
captcha