بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "الجزيرہ نیٹ" نے لكھا ہے كہ اس مضمون میں اسرائيلی فوج سےكہا گيا ہے كہ جتنا جلدی ہو سكے غزہ سے عقب نشين كریں كيونكہ جنگ كو جاری ركھنے سے كئی قسم كی مشكلات اور مسائل كا سامنا كرنا پڑے گا۔ فوج كو واپس بلانے كے سلسلہ میں اسرائيلی كابينہ میں موجود اختلافات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے اخبار لكھتا ہے كہ اگر اسرائيل غزہ پر حملے جاری ركھتا ہے تو پھراسی سرنوشت سے دوچار ہونا پڑے گا جس سے لبنان كی ۳۳ روزہ جنگ میںدوچار ہوا تھا اور غزہ میں كئی بے گناہ شہری مارے جائیں گے۔ موساد كے ڈائريكٹر " ميئر دگان" كے حوالے سے اخبار لكھتا ہے كہ اسرائيل نے زيادہ تر حملے ان علاقوں پر كیے ہیں جو غزہ كے گنجان آباد علاقے شمار ہوتے ہیں۔ اس بيان سے معلوم ہوتا ہے كہ اسرائيل كسی بھی عالمی قانون اور انسانی حقوق كا پابند نہیں ہے۔
346171