فرانس كی انسانی حقوق كی تنظيمیں سراپا احتجاج

IQNA

فرانس كی انسانی حقوق كی تنظيمیں سراپا احتجاج

10:31 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731806
بين الاقوامی گروپ: فرانس كی انسانی حقوق كی تنظيموں نے غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں اور معصوم لوگوں كے قتل عام پر اعتراض كرتے ہوئےعالمی عدالت سے شكايت كی ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") فرانسيسی سركاری خبررساں ادارے (AFP) كے مطابق فرانس میں نسل پرستی كی مخالفت تنظيم كے صدرمولود عونی نےايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ فرانس كی انسانی حقوق كی تنظيموں نے شكايت نامے میں اسرائيل كی طرف سے عام عوام ،مساجد، اسكولوں، اور رہائشی علاقوں پر بمباری كا ذكر كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيلی حملوں كی مذمت كے حوالے سے اب تك لاكھوں فرانسيسی افراد نے احتجاجی مظاہروں میں شركت كی ہے اورعالمی برادری سے اپيل كی ہے كہ انسانی حقوق اور بين الاقوامی قوانين كی بنياد پر اسرائيل لگام دیں۔ آخر میں انھوں نے یہ بھی بتايا كہ فرانس كی مختلف ، فلاحی جماعتوں نے فرانسيسی صدر سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل كے جنگی جرائم كو سلامتی كونسل كے نوٹس میں لائیں۔
347812
نظرات بینندگان
captcha