اسرائيل جنگ ہار گيا

IQNA

اسرائيل جنگ ہار گيا

10:55 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1734943
بين الاقوامی گروپ: اسرائيلی اخبار " يديعوت آحارونوت" نے اسرائيلی فوجی امور كے ماہر"روی بن يشای" كا بيان نقل كيا ہے كہ جس میں اعتراف كيا گيا ہے كہ اسرائيل غزہ میں اپنے مطلوبہ اہداف حاصل كرنے میں ناكام رہا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") بين الاقوامی روزنامہ "الشرق الاوسط" كے مطابق مضمون میں آيا ہے كہ غزہ میں اسرائيلی حملوں كی وجہ سے بے شمار بے گناہ بچوں اور خواتين كا قتل جنگ میں ناكامی كی تصوير پيش كرتا ہے۔ اسرائيلی افواج كے ساتھ غزہ میں موجود يديعوت آحارونوت كے جنگی امور كے نامہ نگار روی بن يشای نے مضمون میں لكھا ہے كہ اسرائيل نہ ہی فلسطين كے جنوبی علاقوں میں كوئی تبديلی لا سكا ہے اور نہ ہی حماس كو ختم كر سكا ہے جو كہ اسرائيل كی ناكامی كا ثبوت ہے۔ اسرائيلی اخبار " معاريو" نے اسرائيل كے غزہ پر مسلسل ۲۲ روزہ حملوں كا تجزیہ پيش كرتے ہوئے لكھا ہے كہ اسرائيل كی طرف سے بہت كوششیں كی گئیں كہ جنگ كے اختتام پر اسرائيل میں فتح كی تصوير پيش كی جائے ليكن غزہ میں سينكڑوں بچوں اور خواتين كےقتل اور تباہ عمارتوں كی تصاوير نے رخ تبديل كر كے ركھ ديا ہے۔ روزنامہ معاريو كے مطابق ذرائع ابلاغ كی وجہ سے اسرائيل دنيا بھر میں نفرت كی نگاہ سے ديكھا جا رہا ہے۔
350814

نظرات بینندگان
captcha