بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" " BERNAMA" كے مطابق ملائيشيا كے وزير اطلاعات و نشريات احمد شبری چيك نے بتايا كہ ہم چاہتے ہیں كہ OIC كے تمام اركان سے اپيل كرتے ہیں كہ وہ اپنے باہمی روابط اور انفارميشن كےذرائع كو بروئے كار لانے كے بہترين طريقوں اور اہل غزہ كی امداد كے ذريعے ايسے وسائل مہيا كریں جس سے فلسطينی بے گناہ اور مظلوم عوام دنيا سے فرياد كر سكیں۔ اس سلسلے میں فلسطينی عوام سانحہ غزہ كی تصاوير اور رپورٹس پيش كر كے اسرائيل كو بے نقاب كر سكتے ہیں۔ OIC كے ركن ممالك كے وزراء اطلاعات و نشريات كے آٹھویں اجلاس جو كہ مراكش كے شہر رباط میں منعقد ہو رہا ہے جس میں اسلامی سیٹلائٹ چينل مسئلہ فلسطين ، OIC كے شعبہ اطلاعات كو فعال كرنا، بين الاقوامی اسلامی خبررساں ادارے " IINA" اور اسلامی ممالك كے انفارميشن ڈيپارٹمنٹس كی تقويت اس اجلاس كے اہم موضوع رہیں گے۔
354027