میں كس كے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش كروں

IQNA

میں كس كے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش كروں

12:11 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1737992
بين الاقوامی گروپ:غزہ ابھی لہولہان ہے اور اردن كےسفير علی العايد كا جہاز ۲۶ جنوری كو اسرائيلی مركز تل ابيب اتر گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" العرب آن لائن كے مطابق غزہ پر اسرائيلی حملے كے ايك دن بعد اردن نے تل ابيب میں اپنے سفير علی العايد كو واپس بلا ليا تھا۔ اردن حكومت نے اس اقدام كو غزہ كے عوام كے لیے مدد كا بہترين راستہ قرار ديا ہے۔ دوسری طرف اردن كی بعض سياسی جماعتوں نے اس كام كی شديد مخالفت كی ہے اور مطالبہ كيا ہے كہ اردن حكومت اسرائيلی سفير كو ملك سےنكال دے۔ ياد رہے كہ اسرائيل كی ۲۲ روزہ جارحيت كےدوران اردن كےفرمانروا بھی مصری اور سعودی فرمانرواؤں كی طرف چپ سادھے بیھٹے تھے اور خفیہ طور پر اسرائيليوں كے ساتھ حمايت كی يقين دہانی كرائے ہوہے تھے۔
355028
نظرات بینندگان
captcha