عراق میں تقريب مذاہب اسلامی كانفرنس كا آغاز

IQNA

عراق میں تقريب مذاہب اسلامی كانفرنس كا آغاز

11:47 - February 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1738483
بين الاقوامی گروپ: عراق كی كوفہ يونيورسٹی كےشعبہ فقہ میں تمام اسلامی مذاہب كےدرميان اخوت اور بھائی چارے كے فروغ كے لیے ايك كانفرنس كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ " صوت العراق" كے حوالے سے كہا ہے كہ كانفرنس عراقی شيعہ عالم دين عبدالہادی محمد تقی حكيم اور دوسرے ممتاز شيعہ و سنی علما كی باہمی كوششوں سے منعقد ہوئی۔ جامعہ كوفہ كے شعبہ فقہ كے سربراہ صباح عنوز نے بتايا كہ اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان فاصلوں كو كم كرنا اور ايك دوسرے كے عقائد كو بہتر سمجھنے ، فرقہ پرستی كے خاتمے ، اور شيعہ مذہب كے بارے میں بے بنياد اور نامعقول اعتراضات كے جوابات كانفرنس كے بنيادی اہداف ہیں۔ كانفرنس میں بين الاقوامی علماء كونسل كے سربراہ شيخ يوسف قرضاوی كےاشتعال انگيز بيانات پر بھی گفتگو ہو گی۔ شيخ قرضاوی نے یہ الزام عائد كيا تھا كہ اہل سنت میں شيعہ مذہب كی تبليغ كے لیے خطير رقم خرچ كی جا رہی ہے۔ كانفرنس كے آرگنائزر عبدالہادی محمد تقی حكيم نے كہا كہ مسلمانوں كو تمام اختلافات ختم كر كے اسلام كے بنيادی اصولوں كو مشعل راہ قرار ديتےہوئے متحد ہو كر اسلام كو درپيش چيلنجوں كا مقابلہ كرنا چاہیے۔ شيخ يوسف قرضاوی جن كا شمار عالم اسلام كی معروف شخصيتوں میں ہوتا ہے كےغير سنجيدہ بيانات مسلمانوں كے درميان بھائی چارہ كی فضا كو خراب كرنےكا باعث بنے ہیں۔
356394

نظرات بینندگان
captcha