بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ المناركے مطابق نمائش كی مہتمم نينا ہاجيچ نے بتايا كہ نمائش میں بوسنيا سے تعلق ركھنے والے ۱۵ آرٹسٹ غزہ میں ہونے والے اسرائيلی حملوں اور اس كے نتيجے میں ہونےوالی وسيع پيمانے پر تباہی كو اپنے فن پاروں میں پيش كریں گے۔ اس كے علاوہ غزہ كی پٹی پر ہونے والے اسرائيلی حملوں سے خوفزدہ خواتين اور بچوں كے پوسٹرز نمائش میں پيش كیے گئے۔ نينا ھاجيچ نے بتايا كہ چار روزہ نمائش كےاختتام پر تمام تصاوير كی نيلامی كی جائے گی اور نيلامی سے حاصل شدہ رقم غزہ كے بچوں كے لیے بھيجی جائے گی۔ انھوں نے غزہ میں ۲۲ روزہ اسرائيلی مظالم كو ۱۹۹۱ سے ۱۹۹۵ كے درميان بوسنيا ہرزگوينا میں نسل كشی كے ساتھ تشبیہ ديتے ہوئے اسے سخت جنگی جرائم او انسانی حقوق كی واضح مخالفت قرار ديا۔
356382