سعودی عرب میں اديان كےمابين گفتگو كی عالمی كانفرنس كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں اديان كےمابين گفتگو كی عالمی كانفرنس كا آغاز

11:42 - February 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1739048
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كےدارالحكومت رياض كی ملك سعود يونيورسٹی میںمارچ كی ۸ اور ۹ تاريخ كو اديان كے مابين گفتگو كی بين الاقوامی كانفرنس كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی اخبار " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كانفرنس كی سربراہی سعودی عرب كےفرمانروا ملك عبداللہ بن عبدالعزيز كریں گے۔ كانفرنس میں مختلف بين الاقوامی سياسی شخصيات كےعلاوہ اسلام ، یہوديت اور عيسائيت كے متعدد روحانی پيشوا بھی شركت كریں گے۔ كانفرنس كے شركا مختلف تہذيبوں اور مذاہب كے پيروكاروں كےدرميان باہمی روابط كو فروغ دينے ، اديان كےدرميان ايك دوسرے كی بابت مختلف "تہمتوں اور غلط فہميوں كے ازالے اور عالمی سطح پر پائدار امن كےقيام كےسلسلے میں مناسب راہ حل پيش كرنے كے لیے اظہار خيال كریں گے۔ اس كے علاوہ ديگر اديان كے احترام ، مختلف تہذيبوں اور اقدار كی اہانت سے گريز ، مسئلہ فلسطين كا حل اور عالمی سطح پر غربت كا خاتمہ جيسے موضوعات بھی كانفرنس میں اٹھائے جائیں گے۔ اديان كے مابين گفتگو كی یہ كانفرنس سن ۲۰۰۸ء میں اسپين اور نيويارك میں ہونے والی كانفرنسوں كی ايك كڑی ہے۔
357277

نظرات بینندگان
captcha